قومی انٹر کلب ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ (آج) لاہور میں شروع ہوگی

جمعرات 1 مارچ 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹر کلب ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ آج جمعہ سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل امین بٹ نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپیئن شپ میں لاہور، فیصل آباد، گوجرنوالہ اور سیالکوٹ کی 14 کلبیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 56 کلوگرام، 62 کلوگرام، 69 کلوگرام، 77 کلوگرام، 85 کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور پلس 105 کلوگرام کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نیکہا کہ ہر کلب ایک کیٹگری میں دو محکموں کے کھلاڑیوں کو شامل کر سکتے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ چیمپیئن شپ میں مسلم ہیلتھ کلب لاہور اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 4 فروری کو ہو گی جس کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی اوررکن پاکستان المپک ایسوسی ایشن حافظ سلمان بٹ ہونگے جو چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :