کوہاٹ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت80کروڑ روپے کی لاگت سے 30منصوبوں پر کام جاری ہے ،ْضیا اللہ بنگش

جمعرات 1 مارچ 2018 16:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ضیاء اللہ بنگش نے کہاہے کہ بیوٹیفیکیشن اینڈ اپ لفٹ پراجیکٹ حکومت خیبر پختونخوا کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ صوبائی داراحکومت سمیت تما م ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی خوبصورتی اور ترقی پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور اس کے تحت سڑکوں کی کشادگی اور تعمیر ومرمت کے علاوہ نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جارہاہے جبکہ فیملیز پارک کی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے 1کروڑ 20لاکھ روپے لاگت کے بونا شریف قدرتی چشمہ جات اور 50لاکھ روپے لاگت کے ڈیفنس پبلک پارک بنوں روڈ کی خوبصورتی و بحالی کے منصوبوں پر کام کی رفتار کاجائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ اان منصوبوںپر تیزی سے کام جاری ہے اور ان کی مقررہ مدت میںتکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر کوہاٹ میں بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت 80کروڑ روپے کی لاگت سے 30منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے اورمتعلقہ اداروں کو حسب ہدایت تقریباً تمام منصوبوںکو30اپریل 2018تک مکمل کا ہد ف دیاگیاہے۔

انہوں نے سہدایت کی کہ متعلقہ ادارے اس اہم پراجیکٹ میں خصوصی دلچسپی لیں اور کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر اس کی مقررہ مدت میںتکمیل یقینی بنائیں ۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ پرمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے، کے ڈی اے،پختونخوا ہائی وے اتھارٹی اور ایریگیشن کام کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مسلسل ان کی مانیٹرنگ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا شروع کردہ یہ پراجیکٹ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی مجموعی خوبصورتی میںاہم سنگ میل ثابت ہو گااور اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد کوہاٹ واقعی خوبصورت نظر آئے گا۔