ن) لیگ ہی عام انتخابات میں کامیاب ہو کرترقی کے کاررواں کو لیکر آگے بڑھے گی‘ وزیرخزانہ پنجاب

دنیا ترقی میں کہاں سے کہاں چلی گئی ہے اور یہاں ٹانگیںکھینچی جارہی ہیں‘ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی گفتگو

جمعرات 1 مارچ 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ دنیا ترقی میں کہاں سے کہاں چلی گئی ہے اور یہاں ٹانگیںکھینچی جارہی ہیں،موجودہ حکومت نے صحت اور تعلیم سمیت مجموعی ترقی کیلئے جتنا کام کیا ہے اس کا نتیجہ عام انتخابات میں سامنے آئے گا ،اگر ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو سب کو مفادات سے بالا تر انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوگاتو کبھی بھی معاشی استحکام نہیں آئے گا ۔ حکومت اپنی مدت پوری کرنے جارہی ہے اور انتخابات کے بعد جو بھی حکومت آئے اقتدار اسے پر امن طریقے سے منتقل ہونا چاہیے ۔ قوی یقین ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنے ترقیاتی منصوبوں کی بدولت کامیاب ہو گی اور ترقی کے کاررواں کولے کر آگے بڑھے گی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمار ے آس پاس اور دنیا کے دیگر ممالک ترقی میں کہیں سے کہیں نکل گئے ہیں لیکن یہاں ٹانگیں کھینچی جارہی ہے ،یہ عمل جاری رہا تو ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ ملک کی ترقی اور قومی معاملات پر سب کو مل بیٹھنا چاہیے اور یہی آگے جانے کا راستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :