پاکستان سمیت ضلع جہلم میں عالمی شہری دفاع کادن بڑ ے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 1 مارچ 2018 16:10

جہلم ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان سمیت ضلع جہلم میں عالمی شہری دفاع کادن بڑ ے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر وائے کراس سے لے کر ضلع کچہری اور ضلع کونسل ہال تک آگاہی واک زیر قیادت پٹی کمشنر جہلم کی گئی اور ، ضلع کونسل ہال جہلم میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے بتایا کہ محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکار اپنی جانوں پر کھیل کر کر انسانی جانیں بچاتے ہیں ،جہلم ایک پر امن خطہ ہے پھر بھی آفتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر انسان پر فرض ہے کہ انسانی خدمت کیلئے اپنے آپ کو تیار کرے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفینس اشفاق احمد،سماجی کارکن میاں نعیم بشیر، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران ، محکمہ شہری دفاع کے آفیسران و اہلکاران ، رضاکاران و عہدیداران ،سول سوسائٹی کے نمائندگان ،صحافی برادران، اسکول و کالجز کے طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے یکم مارچ انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالہ سے شہری دفاع اور رضاکاران کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے شرکاء سے مخاطب ہو کا کہا کہ ہر انسان پر فرض ہے کہ انسانی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے ، محکمہ سول ڈیفنس زمانہ امن اورایمرجنسی میں اپناکلیدی کرداراداکرتا ہے ۔

محکمہ شہری دفاع کے رضاکارہمارے سپاہی ہیں ان کی خدمات کوبڑی قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے ۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ملکی حالات کاتقاضاہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاداوریکجہتی پیداکرکے شہری دفاع کے محکمہ کومضبوط بنانے کے لیے اپناکرداراداکرناچاہیے انہوں نے کہاکہ شہری دفاع حادثات کے دوران ریسکیوکام کرنے میں دیگرایجنسیوں کومددفراہم کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ معاشرہ کے اندربنیادی علامت شہری دفاع کے رضاکارہیں جن کی شب وروزمحنت سے مشکلات پرقابوپایاجاسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :