سر صوبہ شاہ تحصیل کلر سیداں، برطانیہ میں مقیم حاجی چوہدری محمد یونس منہاس کی جانب سے فری آئی کیمپ 5-6-7 مارچ ہوگا

جمعرات 1 مارچ 2018 16:10

کلر سیداں ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) سر صوبہ شاہ تحصیل کلر سیداں،گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی برطانیہ میں مقیم حاجی چوہدری محمد یونس منہاس کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد5-6-7 مارچ کوکیا جا رہا ہے،جس میں صبح نو بجے سے دن ایک بجے تک روزانہ آنکھوں کے مریضوں کو چیک کیا جا ئے گا دن ایک بجے کے بعد ماہر امراض چشم جن مرد و خواتین کو سفید موتیا ہو گا ان کا جدید آلات سے آپریشن کریں گئے،آپر یشن میں جدید لینس استعمال کئے جائیں گئے جو کہ بغیر ٹانکے کے ہوں گئے،جن افراد کا آپریشن نہیں ہو گاان کو دور اور نزدیک کی عینکیں مفت دی جائیں گی،اس کے علاوہ ادویات بھی مفت مہیا کی جا ئیں گی،آپریشن والے مریضوں کو مفت رہائش اور کھانا بھی مہیا کیا جائے گاسر صوبہ شاہ سے بس اور ویگن پر آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والوں کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا گیا ہے،اس فری آئی کیمپ کا انعقاد ہر سال حاجی چوہدری محمد یونس منہا س کی جانب سے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لئے کیا جا تا ہے،پروگرام کوآڈنیٹرحافظ محمد رضوان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مرد و خواتین اس فری آئی کیمپ سے مستفید ہو ں ،جس میں دور دراز علاقے بھی شامل ہیں انھوں نے بتایا کہ تمام سہولیات مفت فراہم کی جا ئیں گی

متعلقہ عنوان :