محکمہ ہیلتھ اٹک عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے، ڈاکٹر عبادت خان

جمعرات 1 مارچ 2018 16:10

ْ اٹک ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر عبادت خان نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ اٹک عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ دور دراز سے آنے والے مریض شفایاب ہو کر اپنے اپنے علاقوں میں واپس جائیں انہوں نے یہ بات تحصیل جنڈ کے گائوں چھب کے علاقے کے معززین محمد صابرین ، انجینئر عثمان گل کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے سیگفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سی ای او نے وفد کو بتایا کہ ہفتہ خدمت بھی صحت کے حوالے سے ایک ایسی کڑی تھی جس میں 27ہزار مریضوں کو ضلع تحصیل بنیادی مراکز صحت دیہی مراکز صحت قائم کر کے ان کے امراض کی تشخیص کیلئے کیمپ لگایا گیا اس موقع پر ملاقات کرنے والے وفد نے سی ای او کی توجہ دیہی مراکز صحت چھب کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا سی ای او ڈاکٹر عبادت خان نے انتہائی غور سے ان کے مسائل سنے انہوں نے فوری طور پر دانتوں کے مرض سے متعلق ماہرین دندان کو فتح جنگ سے چھب ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا ڈاکٹر عبادت خان نے بتایا کہ چھب آر ایچ سی کی ایمبو لینس جو کہ قابل استعمال نہ تھی فوری طور پر اس کے نیم البدل کے طور پر جلد ہی دوسری ایمبولینس پہنچائی جائے گی گائناکالوجسٹ کے حوالے سے انہو ں نے وفد کو بتا یا کہ کوئی بھی لیڈی ڈاکٹر چھب آر ایچ سی آنے کو تیار ہو تو وہ سیکرٹری ہیلتھ کو لکھنے کیلئے تیار ہیں ایکسرے ٹیکنیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس آسامی کے سلسلے میں اخبارات میں اشتہارات دے دیے گئے ہیں اور جلد ہی ٹیکینیشن کی تعیناتی ہو جائے گی انہو ں نے کہا علاقہ چھب میں ہیلتھ ویک منانے کے سلسلے میں فوری اقدامات کر رہے ہیں ڈاکٹر عبادت نے بتایا کہ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ہر ماہ کرتے ہیں لیکن پھر بھی اگر کسی کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں مشکلات ہیش آئیں تو مجھے آگاہ کیا کریںوفد نے سی ای او کا شکریہ ادا کیا کہ انہو ں نے علاقہ چھب کے مسائل کے حوالے سے تسلی بخش جواب دیا ۔

متعلقہ عنوان :