شہر قائد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

جمعرات 1 مارچ 2018 16:59

شہر قائد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد چار نمبر پر پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کا ڈیفنس سے تعاقب کیا جا رہا تھا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، لوٹی ہوئی رقم اور زیورات برآمد کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :