انتظارقتل کیس ،ْایس ایس پی اے سی ایل سی کوکلین چٹ مل گئی

پولیس نے عدالت میں عبوری چالان جمع کرادیا، مقتول انتظار پر پولیس اہلکاردانیال اور بلال کی فائرنگ

جمعرات 1 مارچ 2018 16:59

انتظارقتل کیس ،ْایس ایس پی اے سی ایل سی کوکلین چٹ مل گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) انتظارقتل کیس میں ایس ایس پی اے سی ایل سی مقدس حیدر، مدیحہ کیانی، ماہ رخ اور سہیل نام کے شخص کو کلین چٹ دے دی گئی، پولیس نے عدالت میں عبوری چالان جمع کرادیا۔ مقتول انتظار پر پولیس اہلکاردانیال اور بلال نے فائرنگ کی۔ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار احمد کے قتل کا عبوری چالان پولیس نے عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے۔

مقتول کے والد اشتیاق احمد نے جن پر شک کا اظہار کیا تھا پولیس نے انہیں عبوری چالان میں کلین چٹ دے دی ہے۔پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان ذاتی دشمنی کے شواہد نہیں ملے جبکہ اینٹی کار لفٹنگ سیل کے معطل ایس ایس پی مقدس حیدر، ماہ رخ، سہیل نامی شخص اور مدیحہ کے خلاف شواہد نہیں ملے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار بلال اور دانیال گرفتار ہیں، اہلکار بلال کی جانب سے چلائی گئی گولی سے انتظار کی موت واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران 28 گواہوں کو شامل کیا گیا۔عدالت میں عبوری چالان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی مقدس حیدر اور مدیحہ کیانی کے درمیان تعلق جب کہ ماہ رخ اور سہیل احمد کے درمیان تعلق کے شواہد بھی نہیں ملے۔واضح کہ 13 جنوری کو ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سیکار سوار نوجوان انتظار جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :