سری لنکا کا سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

سرنگا لکمل اور نووان پرادیپ کی انجریز سے نجات پانے کے بعد دوبارہ واپسی، ڈکویلا ڈراپ

جمعرات 1 مارچ 2018 14:30

کولمبو ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، فاسٹ بائولرز سرنگا لکمل اور نووان پرادیپ کی انجریز سے نجات پانے کے بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، وکٹ کیپر بلے باز نیروشن ڈکویلا کو ڈراپ کر دیا گیا اور ان کی جگہ دانن جایا ڈی سلوا کو ٹیم میں طلب کیا گیا ہے، آئی لینڈرز کو سیریز میں اینجلو میتھیوز اور شیہان مدوشنکا کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، دونوں کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

سہ ملکی سیریز 6 مارچ سے شروع ہو گی جس میں میزبان سری لنکا کے علاوہ بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان دنیش چندیمل، اپل تھرنگا، دانشکا گونا تھلیکا، کوسل مینڈس، داسن شناکا، کوسل پریرا، تھسارا پریرا، جیون مینڈس، سرنگا لکمل، ایسورو اودانا، آکیلا دانن جایا، آمیلا آپنسو، نووان پرادیپ، دشمانتھا چمیرا اور دانن جایا ڈی سلوا پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :