بنی گالا کیس،مسلم لیگ ن نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 مارچ 2018 14:17

بنی گالا کیس،مسلم لیگ ن نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 1مارچ 2018ء) مسلم لیگ ن نے بنی گالا کیس سے متعلق فی الحال فریق نہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن بنی گالا کیس میں فی الحال فریق نہیں بنے گی اور اس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر ے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقدمےکا فیصلہ میرٹ پر نہ ہونے کی صورت میں (ن) لیگ آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

یاد رہے کہ سابق سیکرٹری یو سی بارہ کہو محمد عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے بنی گالا کے گھر کا این او سی کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یونین کونسل نے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی تعمیر کیلئے کوئی این او سی جاری نہیں کیا تھااور نہ ہی اس وقت یونین کونسل کے دفتر میں کمپیوٹر کی کوئی سہولت موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :