پی ایس ایل3 ،سوشل میڈیا پر فائنل میچ کی ٹکٹوں کی ممکنہ فہرست سامنے آگئی

جمعرات 1 مارچ 2018 13:32

پی ایس ایل3 ،سوشل میڈیا پر فائنل میچ کی ٹکٹوں کی ممکنہ فہرست سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم مارچ 2018ء)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ تو ابھی خاموش ہے تاہم سوشل میڈیا پر ممکنہ طور پر ٹکٹوں کی قیمتوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن دبئی میں کامیابی سے جاری ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 6 پوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہے ، ملتان سلطانز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2، 2 پوائنٹس کےساتھ موجود ہیں جبکہ لاہور قلندر نے اب تک 3 میں سے کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔

پی ایس ایل کے 2 پلے آف میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلا جائےگا لیکن فائنل میچ کی ٹکٹ کی قیمتوں کا تعین اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت ایک ہزار روپے رکھی جائےگی جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا جس میں پشاور زلمی فاتح قرار پائی تھی۔