ہالینڈ کے اولٹمینز پاکستان ہاکی کے نئے کوچ مقرر

سالہ اولٹمینز سے پی ایچ ایف کا دو سالہ معاہدہ ہوا ہے ،ْ سات مارچ کو کراچی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے

جمعرات 1 مارچ 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان ہاکی فیڈیرشن(پی ایچ ایف) نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ورلڈ کپ کے فاتح ٹرینر رولینٹ اولٹمینز کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

63 سالہ اولٹمینز سے پی ایچ ایف کا دو سالہ معاہدہ ہوا ہے اور وہ سات مارچ کو کراچی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔پی ایچ ایف سیکرٹری شہباز احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہ ہمارا اولٹمینز کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے اور ہم نے بیش بہا تجربے کی بنیاد پر ان سے معاہدہ کیا ہے اور وہ ہاکی اکیڈمیز کے اسٹرکچر کے قیام میں بھی ہماری مدد کریں گے۔