امریکی اولمپک کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو مستعفی ہوگئے

جمعرات 1 مارچ 2018 13:30

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء)جنسی اسکینڈل پر تنقید کا سامنا کرنے والے امریکہ کی اولمپک کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو اسکاٹ بلیک من مستعفی ہوگئے ،ْ اولمپک کمیٹی کے حکام کے مطابق اسکاٹ نے خرابی صحت کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بلیک من کو ان دنوں امریکی جمناسٹ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر انتہائی تنقید کا سامنا کر نا پڑا ،ْ60 سالہ بلیک من 8 سال تک اولمپک کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو رہے۔

انہوں نے حال ہی میں یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ،ْ اولمپک کمیٹی کے چیئرمین لیری پروبسٹ کے مطابق اسکاٹ بلیک من کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے باہمی طور پر فیصلہ کیا کہ اب اسکاٹ کا کام نہ کرنا ان کے مفاد میں ہوگا ۔اولمپک کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم کو ایسی لیڈر شپ بھی تلاش کرنی ہے جو اٴْن مسائل کو فوری طور پر حل کرسکے جس کا اولمپک کمیٹی کو سامنا ہے ۔