ننھے فاسٹ بولر بچے کی ویڈیو وائرل ،ْوسیم اکرم بھی فین ہوگئے
وسیم اکرم نے باصلاحیت نوجوان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی قرار دے دیا
جمعرات 1 مارچ 2018 13:30
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر فیضان نامی شخص نے ایک منٹ تین سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ بچہ کون ہے ،ْ مجھے ویڈیو موصول ہوئی ،ْاس ٹوئٹر پیغام میں فیضان نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور بوم بوم شاہد آفریدی کو مینشن کر کے پوچھا کہ بچے کی گیند کروانے کی اس مہارت کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ویڈیو میں تقریباً 12 یا 13 سال کی عمر کا بچہ قمیص شلوارپہنے دوڑ کر آتا ہے ،ْگیند کراتا ہے ۔
ننھے فاسٹ بولر کی لائن اور لینتھ تو لاجواب رہی ،ْ اس کی پیس اور سوئنگ بھی کمال کی دیکھی گئی۔ویڈیو دیکھنے کے بعد وسیم اکرم بھی دنگ رہ گئے اور انہوں نے جوابی ٹوئٹ میں لکھا ڈالا کہ کہاں ہے یہ بچہ ،ْ اس طرح کا ٹیلنٹ ہماری قوم کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بچوں کو پلیٹ فارم نہیں ملتا مگر اب وقت ہے کہ ایسے باصلاحیت بچوں کیلئے کچھ کیا جائے۔ وسیم اکرم نے باصلاحیت نوجوان کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل بھی قرار دے دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.