آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 4 مارچ سے زمبابوے میں شروع ہوگا ،ْفائنل 25مارچ کو کھیلا جائیگا

جمعرات 1 مارچ 2018 13:30

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء)آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ 4 مارچ سے زمبابوے میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں دس ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی ،ْگروپ اے میں پاپوا نیو گنی، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، ہالینڈ اور ویسٹ انڈیز ،ْ گروپ بی میں افغانستان، سکاٹ لینڈ، زمبابوے، ہانگ کانگ اور نیپال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے افتتاحی روز چار میچ کھیلے جائیں گے۔ گروپ بی میں افغانستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بلاوایو ایتھلیٹک کلب میں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں پاپوا نیو گنی اور یو اے ای کے مابین ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ آئرلینڈ اور ہالینڈ پنجہ آزما ہوں گی جبکہ چوتھا میچ زمبابوے اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ہر ٹیم چار گروپ میچ کھیلے گئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو ہو گا۔