Live Updates

پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش ہے ‘ حکومت طاقتور طبقے سے ٹیکس نہیں لے رہی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ٹوئٹر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرردعمل کا اظہار

جمعرات 1 مارچ 2018 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش ہے ‘ حکومت طاقتور طبقے سے ٹیکس نہیں لے رہی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی ایک اور کوشش کی ہے۔ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت طاقتور طبقے سے ٹیکس نہیں لے رہی۔ حکومت نے شریف خاندان کو منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ …

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات