Live Updates

نواز شریف کے زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ، بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے مبینہ جعلی این او سی اور سینٹ انتخابات پر بات چیت

جمعرات 1 مارچ 2018 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے زیر صدارت پنجاب ہائوس میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا‘ اجلاس میں بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے مبینہ جعلی این او سی اور سینٹ انتخابات پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہائوس میں (ن) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مریم اورنگزیب ‘ طلال چوہدری‘ پرویز رشید‘ آصف کرمانی‘ طارق فاطمی اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بنی گالہ میں عمران خان کے مبینہ جعلی این او سی کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ نواز شریف کو اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات