شدت پسندوں سے لاتعلقی پاکستان کے مفاد میں ہے ،ْرچرڈ اولسن

خطے میں عسکریت پسند گروپوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے ،ْ اچھے اور برے شدت پسندوں کے درمیان تفریق کر نا مشکل ہے ،ْ پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کا انٹرویو

جمعرات 1 مارچ 2018 13:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ تمام عسکریت پسند گروپوں نے کسی نہ کسی موقع پر پاکستانی ریاست اور پاکستانی عوام کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے ،ْاس لیے ان تنظیموں کے ساتھ ہر قسم کا تعلق ختم کرنا پاکستان کے اپنے طویل مدتی مفاد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ریڈیو کو انٹرویو میں رچرڈ اولسن نے کہا کہ خطے میں عسکریت پسند گروپوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے، اس لیے اچھے اور برے شدت پسندوں کے درمیان تفریق کرنا مشکل ہوتا ہے۔

رچرڈ اولسن نے کہا کہ اگر اس وقت وہ پالیسی چلارہے ہوتے تو پاکستان کو دھمکانے کے بجائے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر اور خفیہ مذاکرات کی کوشش کرتے۔سابق امریکی سفیر نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے بہترین امید افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی حل تلاش کرنے میں ہے۔