خیبرپختونخواہ میں ہئیر ڈریسرز نے ڈیزائن والی داڑھی بنانے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 مارچ 2018 13:00

خیبرپختونخواہ میں ہئیر ڈریسرز نے ڈیزائن والی داڑھی بنانے سے انکار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2018ء): خیبر پختونخواہ میں ہئیر ڈریسرز نے ڈیزائن والی داڑھی بنانے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیمانی فرنٹیئر ہیئر ڈریسرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر شریف کاہلوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے ہیئر ڈریسرز نے فرنچ کٹ سمیت دیگر ڈیزائنوں کی داڑھیاں نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ تمام ہئیر ڈریسرز نے متفقہ طور پر کیا ہے۔

ہئیرڈریسرز نے موقف اپنایا کہ سٹائلش داڑھی سے داڑھی کی بے حُرمتی ہوتی ہے اس لئے سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ آئندہ کوئی ہیئر ڈریسر سٹائلش داڑھی نہیں بنائے گا۔ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر نے کہا کہ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ تین دن کے لیے خلاف ورزی کرنے والے ہئیر ڈریسر کی دکان بھی سیل کر دی جائے گی۔