لاہور میں آن لائن ٹیکسی کمپنی کی پہلی خاتون بائیک رائڈر ، شہریوں کا خیر مقدم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 مارچ 2018 12:45

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2018ء) : لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروس کی پہلی خاتون بائیک رائڈر نے عوام کی داد وصول کرنا شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رفعت شیراز نامی یہ خاتون اپنی موٹرسائیکل پر لڑکے اور لڑکیوں کو رائڈ دیتی ہیں۔ لمبے بالوں کا جُوڑا بنا کر سر پر سفید ہیلمٹ پہنے رفعت ایسے موٹر سائیکل چلاتی ہیں جیسے سڑکوں سے دوستی کر رکھی ہو۔

(جاری ہے)

رفعت کا کہنا ہے کہ جب کوئی بڑی عمر کا کسٹمر بُکنگ کرواتا ہے تو میں کشمکش میں پڑ جاتی ہوں، پھر انہیں بھائی کہہ کر پیچھے ہٹاتی ہوں اور تلقین کرتی ہوں کہ تھوڑا فاصلہ رکھ کر بیٹھیں۔ آپ کسی مرد کے ساتھ نہیں بلکہ ایک خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔ آج کل جہاں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں ترقی حاصل کر رہی ہیں ، رفعت کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :