پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 مارچ 2018 12:41

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2018ء): ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پٹرول پر 17 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے ، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس میں 10 فیصد ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 25.5 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل پر 9.5 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

نئی شرح کا اطلاق آج سے ہو گا۔ یاد رہے کہ حکومت نے اس سے قبل عوام پر پٹرول بم بھی گرایا تھا۔ وفاقی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 56 پیسے،ڈیزل2 روپے 62 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 28 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 45 پیسے مقرر،پٹرول کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 65 روپے 30پیسے ہو گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا۔