نیلم احمد بشیر کے ناول’’طاس فقط رنگ‘‘ کی تقریب پذیرائی (کل )منعقد ہو گی

جمعرات 1 مارچ 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء)نیلم احمد بشیر کے ناول’’طاس فقط رنگ‘‘ کی تقریب پذیرائی کل ( ہفتہ ) 3مارچ بوقت 3بجے سہ پہر بمقام پلاک پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جس کی صدارت صدارت غلام حسین ساجد کریں گے جبکہ مہمان خصوصی یاسمین حمید ہوں گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ حسین مجروح ،امجد طفیل ،ظہیر بدر اور غافر شہزاد اظہار خیال کریں گے ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر صغریٰ صدف انجام دیں گی ۔ اداکارہ بشریٰ انصاری خصوصی طور پر کراچی سے لاہور آئی ہیں ۔ یاد رہے کہ نیلم احمد بشیر بشریٰ انصاری کی بڑی بہن اور ملک کے نامور صحافی اور کالم نگار احمد بشیر کی صاحبزادی ہیں۔