اے آر گل آج عمرے کی ادائیگی کیلئے سعود ی عرب روانہ ہونگے

جمعرات 1 مارچ 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) نیشنل فائونڈیشن آف کلچرل جرنلسٹ کے صدر اے آر گل آج ( جمعہ ) عمرے کی ادائیگی کے لئے سعود ی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اے آر گل کا کہنا ہے کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنا میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ خدا کی ذات نے مجھے اپنے گھر بلایا ہے۔ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو خدا کی جانب سے عمرہ یا حج کی سعادت نصیب ہوتی ہے ۔