آصف راہی کا رواں ماہ سے الحمراء میں دوبارہ اسٹیج ڈراموں کو پروڈیوس کرنے کا فیصلہ

جمعرات 1 مارچ 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء)اداکار و اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی رواں ماہ سے الحمراء میں دوبارہ اسٹیج ڈراموں کو پروڈیوس کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی مارچ کے دوسرے ہفتے الحمراء میں اسٹیج ڈرامہ پروڈیوس کریں گے جس کے لئے انہوں نے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے کاسٹ کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں اداکارہ شانزہ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے آصف راہی کا کہنا ہے کہ الحمراء پاکستان میں آرٹ اور ثقافت کا خوبصورت ادارہ ہے جس میں فیملیوں کے لئے ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں ۔