تحریک بیداری کے زیراہتمام صوابی کے حوالے سے ریلی کاانعقاد

جمعرات 1 مارچ 2018 12:20

صوابی۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)تحریک بیداری کے زیراہتمام جشن صوابی منایاگیا۔اس موقع پرایک ریلی نکالی گئی جبکہ مختلف شعراء نے نظمیں پیش کیں ،مہمان خصوصی ایم معراج ہمایون نے ضلع صوابی کی ثقافت ،تاریخ اورمہمان نوازی پرتفصیلی روشنی ڈالی جبکہ مکمل شاہ یوسفزئی ،امتیازخان،زاہد باچہ اورفتح باچہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ صوابی کی سرزمین نے ہرشعبے میں عظیم شخصیات کوجنم دیاہے جنہوںنے ہردورمیںاپنے ضلع اورملک کانام روشن کیا ہے ۔