مردان میں نیشنل بک فائونڈیشن اور یوتھ منسٹری کے تعاون سے کتب میلے کاانعقاد

جمعرات 1 مارچ 2018 12:20

مردان۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)نیشنل بک فائونڈیشن اورمنسٹری آف یوتھ خیبرپختونخوا کے تعاون سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان میں ایک روزہ کتب میلے کاانعقادکیاگیا،جس کاافتتاح یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹرعمران خان نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ منیجریوتھ آفیئرکاشف خان اورنیشنل فائونڈیشن کے عہدیداربھی موجودتھے ،کتابی میلے میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے گہری دلچسپی کااظہارکیا۔