کامیابی کا رازاسلامی تعلیمات میں مضمرہے، مولانا قاسم

جمعرات 1 مارچ 2018 12:20

درگئی۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) سابق رکن قومی اسمبلی حضرت مولانامحمدقاسم نے کہا ہے کہ دین ودنیاکی کامیابی کارازاسلامی تعلیمات کے حصول میں مضمرہے ،درس وتدریس شیوہ پیغمبری ﷺ ہے جس کی بناء پرحقوق اللہ اورحقوق العبادکی صحیح پہچان اورزندگی کوسنوارنے کے فرائض سرانجام دیئے جاتے ہیں ،اسلام دشمن قوتوں اورمغربی پرپیگنڈوں کے باجوددین اسلام پوری دنیامیں تیزی سے پھیل رہاہے جوکہ حقیقی دین کاثبوت ہے ،اسلام امن وآشتی اورانسانیت کی پہچان کادین ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار حضرت مولانامحمدقاسم مہتمم دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ ضلع مردان میں ختم القرآن الکریم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بطورمہمان خصوصی کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی نائب امیرمولاناشمس الحق، مولانا بختیار احمد ،مولانا سمیع اللہ،مولاناسلمان تاثیر،مولانابصیرالحق حقانی اوردیگرجیدعلماء کرام نے بھی خطاب کیا۔