پاکستان مسلم لیگ ن کے پچاس سے زائد ایم این اے اور سو سے زائد ایم پی اے پارٹی چھوڑنے کو تیار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 مارچ 2018 12:14

پاکستان مسلم لیگ ن کے پچاس سے زائد ایم این اے اور سو سے زائد ایم پی اے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 1مارچ 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم یگ ن کے 50سے زائد ایم این اے اور سو سے زائد ایم پی اے جلد ہی یا تو پارٹی کو چھوڑ دیں گے یا پھر اپنی الگ پارٹی بنا لیں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سے کئی ایم این ایز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ابھی بھی ن لیگ کے پچاس سے زائد ایسے ایم این ایز ہیں جو پاکستان مسلم لیگ ن سے بد دل ہو گئے ہیں یہ یا تو پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے یا پھر اپنی الگ پارٹی بنا لیں گے۔اور ان تمام ایم این ایز کا تعلق پنجاب سے ہے ۔اس کے علاوہ سو سے زائد ایسے ایم پی اے ہیں جو پارٹی چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں طارق محمود اور سابق ایم پی اے میاں مظہر نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

متعلقہ عنوان :