سابق ڈی جی ایل ڈے اے نیب احد چیمہ کو چھُڑوانے کے لیے مولانا طارق جمیل کی خدمات لینے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 مارچ 2018 12:12

سابق ڈی جی ایل ڈے اے نیب احد چیمہ کو چھُڑوانے کے لیے مولانا طارق جمیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2018ء) : کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو نیب سے رعایت دلوانےکے لیے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی خدمات حاصل کیےجانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا عظیم نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں ندیم ضیا کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پیراگون سوسائٹی کا چیف ایگزیکٹو وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کا دایاں ہاتھ ہے اور اس سوسائٹی میں ایک وزیر نہیں ہے بلکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا بھی حصہ ہے۔

میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ پنجاب کے کئی بیوروکریٹس ، پنجاب پولیس کے افسران کا بھی اس سوسائٹی میں حصہ موجود ہیں، ایک مرتبہ ندیم ضیا کو ہاتھ آںے دیں ، سب پتہ چل جائےگا کہ کون سے پیسے کہاں سے آتے تھے، اور وفاقی وزیر نے ڈیفنس کا کون سا گھر کس کنٹریکٹر سے تحفے میں لیا جہاں موصوف وزیر رہتے ہیں ، اور اس گھر کی ادائیگی کیسے کی گئی، اس کے علاوہ اس سوسائٹی میں چالیس کینال کا گھر جو بن رہا ہے اس کی ادائیگی کہاں سے آتی ہے اور یہ کیسے بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ کچھ دنوں میں پنجاب کے اندر گرفتاریاں ہونے والی ہیں اور ان گرفتار ہونے والے افراد میں سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایل ڈی اے بھی شامل ہیں کیونکہ ان سب کا اس کرپشن میں حصہ ہے جو یہ لوگ وصول کرتے ہیں۔ شہباز شریف سب سے اوپر بیٹھے اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں ، احد چیمہ بیوروکریسی کا شہباز شریف ہے ، اور ان کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں موجود مسلم لیگ ن کے اراکین اسی لیے شور مچا رہے ہیں۔

یہ احد چیمہ کو نہیں بلکہ اپنی حکومت کو بچانے کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔ رانا عظیم کا کہنا تھا کہ تین روز قبل ایک مذہبی اسکالر کو وفاقی وزیر نے اپنے گھر بلایا، ان کو کہا گیا کہ نیب کے اندر احد چیمہ کو رعایت لے کر دیں ،اس سے پہلے بھی ان سے کافی مرتبہ رعایت دلوانے کا کہا گیا تھا۔ان مذہبی اسکالر کا نام مولانا طارق جمیل ہے جن کی خدمات احد چیمہ کو رعایت دلوانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کیا انکشافات کیے آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :