خیبرآئی فائونڈیشن کے 12فری آئی کیمپس میں 3472 مریضوں کومفت ادویات فراہم کی گئیں

جمعرات 1 مارچ 2018 12:00

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) خیبرآئی فائونڈیشن کی جانب سے نادارمریضوں کیلئے مزید12فری آئی کیمپس کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

خیبرآئی فائونڈیشن ہسپتال کے چیئرمین حاجی محمدلقمان شاہ نے فائونڈیشن کی اوپی ڈی اورآپریشن رپورٹ بتاتے ہوئے کہاکہ اب تک ساڑھ چھ لاکھ سے زائد اوپی ڈیزکی جاچکی ہیں جبکہ ان میں 56ہزار523مریضوں کے مفت آپریشن کئے گئے ہیں جوکہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔چیئرمین نے کہاکہ چند ہی ہفتوں میں 12فری آئی کیمپس میں 4002 مریضوں کے آنکھوں کاچیک اپ کیاگیااور3472مریضوں کومفت ادویات دی گئیں جبکہ 2222 نادارمریضوں کونظرکی عینکیں بھی مفت مہیاکی گئیں۔