سکھر ڈویژن میں ریلوے ڈاﺅن ٹریک بحال نہ کیا جاسکا‘ہزاروں مسافر پھنس گئے‘وزیرریلولے کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 مارچ 2018 11:53

سکھر ڈویژن میں ریلوے ڈاﺅن ٹریک بحال نہ کیا جاسکا‘ہزاروں مسافر پھنس ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم مارچ۔2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہونے پر ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے مسافروں کو ریلف دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں سی ای او پاکستان ریلویز اور جی ایم ریلوے سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں سکھر ڈویژن میں مال گاڑی کے حادثے کے بعد ریلیف آپریشن میں غیر معمولی تاخیر پر بات ہوئی۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے مسافر ہمارے مہمان ہیں، پاکستان ریلویز کی طرف سے تاخیر کا شکار ٹرینوں کے مسافروں کو ناشتہ پاکستان ریلوے کی طرف سے پیش کیا جائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے اعلان کیا کہ 12 گھنٹے یا اس سے زیادہ تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں کے مسافر اپنی منزل پر پہنچ کر آدھے کرائے کے برابر معاوضہ ریلوے اسٹیشن سے ہی واپس وصول کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مسافر ریلوے بکنگ آفس میں اپنے ٹکٹ دکھا کے کرایہ کلیم کر سکتے ہیں۔دوسری جانب رحیم یارخان میں 40 گھنٹے گزر نے کے باوجود ڈاﺅن ٹریک کو بحال نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے 9 ٹرینیں مختلف اسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے روکی ہوئی ہیں۔ ، کھانے پینے کی اشیاءاور پینے کا پانی ختم سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک سے بوگیاں ہٹادی گئیں ہیں اور ٹریک کو جلد بحال کرکے تمام مسافر ٹرینوں کو روانہ کردیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق شالیمار خان پور، زکریا ایکسپریس صادق آباد، فرید ایکسپریس ماچھی گوٹھ، نائٹ کوچ تیزگام اور گرین رحیم یارخان پر رکی ہوئی ہے۔ جبکہ خیبر میل ریتی اسٹیشن، شالیمار ڈہرکی، ہزارہ گھوٹکی، جعفر پنو عاقل اور کوئٹہ ایکسپریس روہڑی اسٹیشن میں کھڑی ہیں۔یاد رہے کہ کوئلے سے بھری مال گاڑی کراچی سے داود خیل جارہی تھی کہ منگل کی شام رحیم یارخان سے ترنڈہ کے درمیان ٹریک کی پلی بیٹھ جانے سے مال گاڑی کی 8 بوگیاں الٹ گئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :