پاک ‘بھار ت کشیدگی سے جنوبی ایشیاءمیں تناﺅبڑھ رہا ہے‘ متنازع اور حل طلب معاملات کے لیے فریقین مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔امریکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 مارچ 2018 11:53

پاک ‘بھار ت کشیدگی سے جنوبی ایشیاءمیں تناﺅبڑھ رہا ہے‘ متنازع اور ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم مارچ۔2018ء) امریکا نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جنوبی ایشیاءمیں تناﺅبڑھ رہا ہے اس لیے نئی دہلی اور اسلام آباد اپنے متنازع اور حل طلب معاملات کے لیے مذاکرات کی میز پر مل بیٹھیں۔امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کراس بارڈ شیلنگ میں گزشتہ چند ہفتوں سے شدت آگئی ہے جس کے سدباب کے لیے ہمارا سوچنا ہے کہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر ضرور بات چیت کا آغاز کرنا چاہیے۔

کابل کانفرنس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ہیتھر نوریٹ نے کہاکہ دونوں ممالک کی ملاقات میں امریکا بھی حصہ لے گا مذاکراتی عمل میں شراکت داری اور افغانستان میں بہتر حالات کے لیے امریکا بہت پر جوش ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کانفرنس افغانستان کے حوالے سے ہے تاہم کانفرنس میں شریک ممالک خطے کے سرحدی امور پر تبادلہ خیال بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ پاکستان اور بھارت کو کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کا حصہ بننے کے لیے پرامید ہیں‘ کابل میں جاری کانفرنس کے چوتھے مذاکراتی دورے میں امریکا، بھارت اور افغانستان کے مابین مشاورتی عمل ہوا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا اور بھارت نے افغانستان کی انتظامی امداد پر بات کی جس میں تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور خطے کی سالمیت کے امور زیر بحث آئے۔

متعلقہ عنوان :