نیویارک میں مسلمان خواتین کے حجاب اتروانے پرپولیس کو1لاکھ80ہزار ہرجانہ اداکرنے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 مارچ 2018 11:53

نیویارک میں مسلمان خواتین کے حجاب اتروانے پرپولیس کو1لاکھ80ہزار ہرجانہ ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم مارچ۔2018ء)امریکا میں تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانے پر ایک لاکھ80 ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کیا جائےگا۔2012 اور 2015 میں گرفتاری کے بعد نیویارک کی پولیس نے ان خواتین کو حجاب اترواکر ملزمان کے طور پر تصاویرلی تھیں۔

(جاری ہے)

نیویارک پولیس کے اس عمل کو مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولیس اور نیویارک انتظامیہ پر ہرجانہ دائر کیا گیا۔بروکلین کی وفاقی عدالت میں فریقین کے مابین معاملات طے پانے کے بعد تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر فی کس ادا کیے جائیں گے۔گرفتارخواتین میں سے ایک کو ہراساں کرنے اور دوسری کو پارکنگ کے جھگڑے پر حراست میں لیا گیا تھا۔