نواز شریف کو دو بیماریاں ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 مارچ 2018 11:46

نواز شریف کو دو بیماریاں ہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 1مارچ 2018ء) معروف صحافی عامر متین کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو دو بیماریاں ہیں ایک تو گجنی سینڈروم۔جس  سے مراد یہ ہے کہ شریف برادارن نے بس کچھ خاص چیزوں کا انتخاب کر لیا ہے اور وہ صرف اسی کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔جب یوسف رضاگیلانی کو عدالتوں نے نکالا تو نوازشریف کہتے تھے کہ ایسی عدلتوں پر سو وزیر اعطم بھی قربان ہیں۔

اور یہ ہمیشہ مشرف کو برا بھلا کہتے ہیں جب کہ ضیاء الحق کے خلاف ان کے منہ سے کبھی کچھ برا سننے کو نہیں ملا۔

(جاری ہے)

اور نواز شریف ضیا ء الحق کو کبھی برا ڈیکٹر نہیں کہتے۔عامر متین نے مزید کہا کہ جو دوسری بیماری نواز شریف کی ہے اسے میں جانو جرمن سینڈروم کا نام دوں گا۔اور اس کا مطلب یہ ہے کہ حقیقت کو چھپا کر اپنی فتح کا اعلان کرنا ہے۔اور سب کے سامنے یہ کہنا ہے کہ ہم پر تو کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

اگر کرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے۔عامر متین کا کہنا تھا کہ سب سے حیران کن بات تو یہ ہے کہ لوگ ان کے پراپیگنٖڈا میں آ جاتے ہیں اور انہی کو سچ سمجھنے لگ جاتے ہیں۔اور مجھے تو لگتا ہے کہ لوگ سچے ہیں بس ہم ہی یہاں بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہتے ہیں:عامر متین نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :