ٹینشن سے آزاد ہو کر نواز شریف اب مری میں قیام کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 مارچ 2018 11:24

ٹینشن سے آزاد ہو کر نواز شریف اب مری میں قیام کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2018ء) : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پارٹی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سونپنے کے بعد ٹینشن سے آزاد ہو کر اب مری میں قیام کریں گے۔ سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی مری روانہ ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی نواز شریف نے مری جانے کا منصوبہ بنایا تھا جو منسوخ ہو گیا تھا تاہم اب نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مری میں ہی قیام کریں گے ۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے ہی نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پاکستان مسلم لیگ ن کا قائم مقام صدر بنایا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نواز شریف کو تاحیات پارٹی کا قائد بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :