نہال ہاشمی کو عدلیہ کے خلاف بولنے پر نواز شریف کی جانب کسی عہدے سے نوازا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 1 مارچ 2018 11:18

نہال ہاشمی کو عدلیہ کے خلاف بولنے پر نواز شریف کی جانب کسی عہدے سے نوازا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 1مارچ 2018ء) معروف صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو عدلیہ کے خلاف بولنے پر کسی عہدے سے نوازا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ کی سزا کاٹ کر جیل سے رہا ہوئے۔جیل سے رہا ہونے کے بعد نہال ہاشمی نے ایک بار پھر عدلیہ پر تنقید کی۔

(جاری ہے)

جس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے کل جیل سے رہا ہونے کے بعد جو گفتگو کی ہے اس کے بعد ان کے لئے کوئی نہ کوئی عہدہ نکل آئے گا۔

جب کہ خزانے کا منہ بھی نہال ہاشمی کے لئے کھول دیا جائے گا۔یاد رہے نہال ہاشمی نے جیل سے رہا ہونے کے بعد کہا تھا کہ ۔بابا رحمتے کون ہے جوقائداعظم کے حق پرڈاکہ ڈال رہا ہے۔یہ پاکستان بابا رحمتے کا نہیں ہے۔ہال ہاشمی نے واضح کہاکہ نوازشریف کاکوئی جرم نہیں ہے۔نوازشریف کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے ساتھ محاذآرائی مت کریں اور ہمارے بچوں کی غلامی کی زنجیروں میں مت قید کریں۔جج صاحب میرے بچے اور میں خود عدلیہ بحالی تحریک کیلئے جیل میں گئے تھے۔