اسحاق ڈار ملک میں نہیں ہیں پھر بھی ان کا بنک اکاؤنٹ کھُل گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 مارچ 2018 11:16

اسحاق ڈار ملک میں نہیں ہیں پھر بھی ان کا بنک اکاؤنٹ کھُل گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں لیکن ان کا نیا بنک اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں ڈاکٹر دانش نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار تو ملک سے باہر ہیں لیکن ان کا نیا بنک اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کا نیا بنک اکاؤنٹ بغیر بائیو میٹرک تصدیق کے ہی کھول دیا گیا ہے جس میں 50 ہزار روپے جمع کروائے گئے۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :