زہنب قتل کیس ; ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات بے بنیاد قرار تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 مارچ 2018 11:12

زہنب قتل کیس ; ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات بے بنیاد قرار تحقیقاتی کمیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2018ء) : زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات اور ان پر کی گئی تحقیقات پر مشتمل رپورٹ آج سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔ رپورٹ میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے 18 الزامات کو مسترد کر کے انہیں بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم عمران علی کا عالمی مافیا سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔ ملزم عمران علی کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں۔ملزم عمران علی کے 37بنک اکاﺅنٹس ہونے کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔ رپورٹ میں تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملزم عمران علی کے وی سی پی گروہ کے متحرک رکن ہونے کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔

(جاری ہے)

ملزم عمران علی غریب ہے اور اس کے بنک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے ہونے سے متعلق بھی کوئی ثبوت نہیں ہے مزید برآں ملزم عمران علی کو پولیس حراست میں مارنے کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جو ڈاکٹر شاہد مسعود کےملزم عمران علی سے متعلق انکشافات اور دعووں کی تحقیقات کر رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :