کچھ صحافیوں کو اخبار ایک لاکھ جبکہ ن لیگ تین لاکھ روپے دے رہی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 مارچ 2018 11:02

کچھ صحافیوں کو اخبار ایک لاکھ جبکہ ن لیگ تین لاکھ روپے دے رہی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ تربیلا ڈیم ایوب خان نے بنایا تھا ،ان کی تشہیر پر بھی پیسہ خرچ کیا گیا لیکن اس ڈیم سے ملک کو کم از کم سو بلین ڈالر کا فائدہ پہنچا ہو گا ۔ یہ ایک سڑک یا پُل بھی بنا دیں تو اپنی ذاتی تشہیر دس دس بی بیس کروڑ روپے لگا دیتے ہیں۔

دوسری جانب صحافیوں اور میڈیا پربھی پیسوں بارش ہے۔

(جاری ہے)

میں ایسے ایسے صحافیوں کو جانتا ہوں جن کو اخبارات ایک لاکھ روپے دیتے ہیں جبکہ ن لیگ انہیں تین لاکھ روپے دیتی ہے۔ نہال ہاشمی کونسل بن نہیں سکتا ، اسے سینیٹر بنا دیا ہے۔ نواز شریف اور زرداری نے ایک ہولناک مافیا بنایا ہے اور یہ اس طرح سے پیغام دے رہے ہیں کہ ہمیں کرپشن کی اجازت ہونی چاہئیے جیسے الطاف حسین کہتا تھا کہ مجھے دس بیس قتل کی اجازت ہونی چاہئیے لیکن اس کا انجام کیا ہوا، یہ لوگ بھول چکے ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :