ریسرچ سکالر زوبیہ افشین نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

جمعرات 1 مارچ 2018 11:00

پشاور ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) جامعہ پشاور کے سنٹر آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ مائیکروبیالوجی کی ریسرچ سکالر زوبیہ افشین نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ کے ویڈیو کانفرنس ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انہوں نے اپنی تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا اور مائیکروبیالوجی میں پی ایچ ڈی ڈگری کی حقدار قرار پائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تحقیق میں خیبر پختونخوا میں حاملہ خواتین میں ہیپاٹائٹس سی کی موجود گی اور درپیش خطرات پر کام کیا ہے۔ جامعہ پشاور کے ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ انوائرمینٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے ان کے سپروائزر کے فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد ، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر نور محمد وزیر، فیکلٹی ارکان، ریسرچ سکالر ز اور طلبہ نے شرکت کی۔