سینئر صحافی رشید احمد صدیقی کی کتاب ’’پانچ ستارے‘‘ شائع ہوگئی

جمعرات 1 مارچ 2018 11:00

پشاور ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) سینئر صحافی رشید احمد صدیقی کی کتاب ’’پانچ ستارے‘‘ شائع ہوگئی۔کتاب میں نئی نسل کو امت مسلمہ کے ہیروز و خلفائے راشدین حضرت ابوبکرؓ‘ حضرت عمرؓ، حضرت عثمانؓ‘ شیر خدا حضرت علیؓ اور فاتح بیت القدس و فلسطین ابو عبیدہ بن الجراح ؓکی حیات طیبہ سے عمدہ طریقے سے روشناس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رشید احمد صدیقی ان دنوں گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انتہائی علیل ہیں تاہم ان کی تصانیف کا سلسلہ جاری ہے۔ قبل ازیں وہ ایوارڈ یافتہ کتاب ’’بچوں کے حضورﷺ‘‘ لکھ چکے ہیں جس پر انہیں 2008ء کے قومی مقابلہ سیرت النبیؐ میں اکیڈمی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادنے تیسرے انعام سے نوازا تھا۔