چترال، ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق

جمعرات 1 مارچ 2018 11:00

چترال ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) چترال میں ٹریفک حادثے میںکیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والا پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عیسیٰ خان ولد میرخان کیلاش سکنہ کڑا کارجوچترال میں سپیشل پولیس کے اہلکارتھے، اپنے ساتھی قیامت شاہ کے ہمراہ ڈیوٹی کیلئے چترال جارہے تھے کہ ودوس کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میںعیسیٰ خان کیلاش موقع پرجاں بحق جبکہ قیامت شاہ شدیدزخمی ہوگیا۔زخمی کوفوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :