Live Updates

عمران خان کی بنی گالہ اراضی کی جعلی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہوں، نواز شریف

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 1 مارچ 2018 09:51

عمران خان کی بنی گالہ اراضی کی جعلی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہوں، نواز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ سے متعلق جعلی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہوں اور تصدیق کے بعد کوئی ردعمل کا اظہار کروں گا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کل سے عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا معاملہ چل رہا ہے، میں عمران خان نہیں کہ کسی بھی بات پر بولنا شروع کردوں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ میں بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں اور یہی فرق مجھ میں اور عمران خان میں ہے، اپنے وکلا اور دیگر سے عمران خان کی اراضی سے متعلق جعلی دستاویزات کی خبروں کا جائزہ لے رہا ہوں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی اراضی سے متعلق حقائق سامنے آئیں گے تو بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اور آج ان کے وکیل ہیں، اب دیکھتے ہیں کہ بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات