غازی میں 62 سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، قاتل موقع سے فرار ہو گیا

جمعرات 1 مارچ 2018 00:00

ہری پور۔ 28 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) تحصیل غازی میں 62 سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، قاتل موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل غازی کی یو سی ناڑہ امازئی تھانہ کی حددو سکنہ دھڑیاں میں بدھ کی صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب 62 سالہ شخص عبدالشکور ولد کالا خان گھر سے باہر کسی کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ خانزادہ ولد جمعہ خان نے پستول سے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ سر میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے۔

قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ناڑہ امازئی قاضی جمیل موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لیکر پولیس کی تحویل میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا جہاں پر نعش پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی ہے۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد شریف ولد کالا خان کی مدعیت میں ملزم خانزداہ کے خلاف قتل کی دفعہ 302/34 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ملزم موقع کے بعد فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :