تحریک صوبہ ہزارہ کی رکنیت سازی مہم، پہلے مرحلہ میں ایبٹ آباد میں کیمپ لگا دیا گیا

جمعرات 1 مارچ 2018 00:00

ایبٹ آباد۔ 28 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) تحریک صوبہ ہزارہ نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلہ میں ایبٹ آباد میں کیمپ لگا دیا ہے۔ تحریک صوبہ ہزارہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلطان العارفین کے مطابق ٓتحریک صوبہ ہزارہ نے رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے ایبٹ آباد میں دو روزہ رکنیت سازی کیمپ لگایا گیا ہے۔ہزارہ کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں ممبرسازی کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے تحریک صوبہ ہزارہ کے پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، جب تک قوم متحد نہیں ہو گی اسی طرح ان کے حقوق غصب کئے جاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :