کینیڈا کے شہر میں 8 سالوں سے پراسرار آوازوں کا شور۔ آج تک کوئی بھی اس شور کی وجہ معلوم نہیں کر سکا
امین اکبر بدھ 28 فروری 2018 23:51
کینیڈا کے شہر ڈیٹرائٹ کے نزدیک ونڈسر کے رہائشی آٹھ سالوں سے ایک ایسے پراسرار شور کا سامنا کر رہے ہیں جس کا منبع لاکھ کوششوں کے باوجود بھی علم میں نہیں آ سکا لیکن یہ شور ان کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔
دو لاکھ دس ہزار سے زائد آبادی کے اس کینیڈین شہر میں سنے جانے والے اس پراسرار شور کو "Windsor Hum" کا نام دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شور کی شدت تبدیل ہوتی رہتی ہے اور یہ بے ترتیب وقفوں کے بعد سنائی دیتا ہے۔
(جاری ہے)
کچھ رہائشی 'ونڈسر ہم' کو کسی سب ووفر (subwoofer)سے نکلنے والی آواز سے تشبیہ دیتے ہیں جبکہ کچھ کے نزدیک یہ نہایت سست رفتار انجن کی مانند شور ہوتا ہے۔
ایک شہری کے مطابق آوازوں کے دوران کتے زیادہ تر بھونکتے رہتے ہیں جبکہ بلیاں عام طور پر گھروں سے باہر نہیں نکلتیں۔
اس شور کا ماخذ معلوم کرنا ناممکن معلوم ہوتا ہے۔ لگاتار اور بے ترتیب وقفوں سے شور ابھرنے کے باوجود تمام لوگوں نے اسے نہیں سنا ہے لیکن لاتعداد لوگوں سے ملنے والی اطلاعات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس حقیقت کو جھٹلانا بھی ناممکن ہے۔ اس شور کے بارے میں چھ سال قبل مقامی ٹیلی کانفرنس پر 22 ہزار سے زائد لوگوں کی شکایات موصول ہوئیں کہ یہ آواز ان کی صحت اور گھر کی بنیادوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
سالوں سے 'ونڈسر ہم' کے عقدے کو حل کرنے کی کوشش کرنے والے کارکنان کا کہنا ہے کہ زگ نامی جزیرے پر یو ایس سٹیل نامی کمپنی اپنے کاموں کے معاملے میں نہایت رازداری برتتے ہوئے غیر معاون ہونے کا ثبوت دے رہی ہے۔نیو یارک ٹائمز اور دی گارڈین دونوں نے اس معاملے پر کمپنی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
'ونڈسر ہم' تاحال لوگوں کے لیے ایک عذاب بنا ہوا ہے اور ان کے پاس اس سے نجات کے لیے سوائے نقل مکانی کرنے کے اور کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.