پانی کے زیادہ بل پر انوکھا احتجاج۔ خاتون نے تقریباً 50 ہزار سکوں سے بل کی ادئیگی کی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 فروری 2018 23:50

پانی کے زیادہ بل پر انوکھا احتجاج۔ خاتون نے تقریباً 50 ہزار سکوں سے بل ..
فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پانی کے زیادہ بل پر انوکھا احتجاج کیا۔ انہوں نے 493 ڈالر کا بل پینی کے سکوں میں ادا کیا۔
ڈانا میکول نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے،اس ویڈیو میں انہیں پانی کا بل 49300 سکوں کی  صورت میں  ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


میکول کا کہنا ہے کہ  اس طرح وہ پیغام دینا چاہتی تھی کہ  بل کتنا زیادہ  آتا ہے۔میکول کا کہنا ہے کہ اس کے پانی کا زیادہ  بل  اس کے سسٹم میں لیکج کی وجہ سے  آیا ہے تاہم پلمبر کا کہنا ہے  کہ اس کا پانی کا سسٹم بالکل ٹھیک ہے۔
میکول چاہتی ہیں کہ دوسرے لوگ بھی اسی طرح آگے آئیں اور زیادہ بلوں کے مسئلے کو سنجیدہ لیں۔