ایک استاد کی بنائی ہوئی حیرت انگیز تصویر سے پتا چلتا ہے کہ بچے بغیر کمپیوٹر کے بھی کمپیوٹر سیکھ سکتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 28 فروری 2018 23:50

ایک استاد کی بنائی ہوئی  حیرت انگیز تصویر سے پتا چلتا ہے کہ بچے بغیر ..

اساتذہ کرام کو تعلیم کے نت نئے طریقوں کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ طلباء زیادہ سے زیادہ اُن کے علوم سے  استفادہ  حاصل کر سکیں.بچوں کو تعلیم  دیتے ہوئے جتنا دلچسپ انداز اپنایا جائے گا طلباء اتنا ہی جلدی سیکھیں گے۔
اسی طرح کے ایک ایسے استاد  بھی سامنے آئے ہیں جو بہت دلچسپ انداز میں  بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم بغیر کمپیوٹر کے دے رہے ہیں ۔


اووراکواڈو نامی آئی ٹی کے استااد نے  بتادیا ہے کہ بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دینے کے لیے  کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہونا ضروری نہیں۔وہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی عدم دستیابی کے باوجود بھی بچوں کو کمپیوٹر سکھا رہے ہیں۔
حال ہی میں اُن کی سامنے آنے والی چند تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔تصاویر میں دکھایا گیا ہےکہ وہ بلیک بورڈ پر ایم ایس ورڈ کی تصویر بنا کر بچوں کو اس کے فنکشنز کے بارے میں سمجھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اُن کی بنائی تصویر میں ایم ایس ورڈ کا ہر بٹن اور ٹیب  بنایا ہوا ہے۔ یہی نہیں انہوں نے ہر بٹن اور ٹیب کے ساتھ لکھ کر وضاحت کی ہے کہ یہ بٹن کس کام میں آتا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ  ہر استاد کا تعلیم دینے کا اپنا ایک انداز ہوتا ہے. اور میرا طریقہ یہی ہے۔
انہوں نے اپنے اس کام کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جہاں ہزاروں لوگوں نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے آگے شیئر کیا ہے.
وہ کہتے ہیں کہ  گھانا کے اسکول میں بغیر کسی لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے آئی ٹی کی تعلیم بلیک بورڈ پر دینا بہت ہی مضحکہ خیز ہے تاہم  مجھے اپنے طلباء سے بہت پیار   ہے . اسی وجہ سے میں نے یہ طریقہ اپنایا ہے کہ وہ سمجھ سکیں،  میں ان کو کیا پڑھا رہا ہوں
مسٹر کواڈو کو بہت سے لوگوں کی طرف سے پیغام بھی موصول ہوئے ہیں جو ان کے اس پروجیکٹ میں ان کو کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ عطیہ کرنا چاہتے ہیں.