بلوچستان میں بحالی امن کیلئے فرنیٹئرکورکی خدمات ناقابل ستائش ہیں، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قانو ن نافذکرنے وا لے اداروں کے اہلکاروں کامورال کمزور نہیں کرسکتیں، انوارالحق کاکڑ

بدھ 28 فروری 2018 23:20

کوئٹہ۔ 28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے اطلاعات انوارالحق کاکڑنے فرنیٹئرکورکے کیمپ خودکش حملے شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کیلئے فرنیٹئرکورکی خدمات ناقابل ستائش ہے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قانو ن نافذکرنے وا لے اداروں کے اہلکاروں کامورال کمزور نہیں کرسکتے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

انوارالحق کاکڑنے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف پوری قوم حکومت اورسیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اورفرنیٹئرکور،پولیس اورلیویز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی ۔انہوںنے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے گہرائی ہمدردی اوراظہارتعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :