ڈاکٹر عاصم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین تعینات کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے،خرم شیر زمان

بدھ 28 فروری 2018 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین تعینات کرنا بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، ہم ان کی تعیناتی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور اس عمل کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس سے واک آٹ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر عاصم کی بطور چیئرمین ہائر ایجوکیشن تعیناتی کے خلاف تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اور دیگر ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔ ہماری تحریک التوا مسترد کر دی گئی ہے ۔ خرم شیرزمان کا کہنا تھاکہ کینیڈا کے شہری کو نوازا جارہا ہے ۔

سندھ اسمبلی میں عددی اکثریت کی بدولت آپ کی مرضی چل گئی ،مگر عدالت میں نہیں چلے گی۔میں ایک کرپشن زدہ شخص کی اہم عہدے پر تعیناتی کو چیلنج کروں گا۔ قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے کو ایچ ای سی کا چیئرمین بنانا طلبا اور اس قوم کے ساتھ زیادتی ہے اور تحریک انصاف ہرگز یہ زیادتی برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :